جہلم،جی ٹی روڈ اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے بھکاریوں کا قبضہ

جمعرات 21 نومبر 2019 21:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے ، حادثات روز کا معمول بن گئے ، محکمہ ہائی ویز و دیگر محکمے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ، عوام سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ جادہ ، کالا گجراں ، چک اکا کے علاقوں میں ہوٹلز ، فروٹ چاٹ ، شورومز و دیگر کاروباری اشخاص نے جی ٹی روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف میں بڑے بڑے دیو ہیکل بورڈ لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے حادثات بھی روز کا معمول بن گئے اور با ر بار ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا مگر کوئی کاروائی نہ ہو سکی ، جہلم کے عوامی ، سماجی ، مذہبی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے اپیل کی ہے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف آپریشن کر کے تمام ناجائز لگے ہوئے بورڈز فوری طور پر اتارے جائیں تا کہ حادثات میں بھی کمی آسکے اور ناجائز مافیا سے بھی جان چھوٹ جائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں