بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن ورکرز گروپ کی تیاریاں شروع،راجہ ظفر اقبال کو میئر جہلم کا الیکشن لڑوانے پر مشاورت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 اگست 2020 17:20

بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن ورکرز گروپ کی تیاریاں شروع،راجہ ظفر اقبال کو میئر جہلم کا الیکشن لڑوانے پر مشاورت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن ورکرز گروپ کی تیاریاں شروع،تفصیلات کے مطابق ورکرز گروپ کا ایک متفقہ اجلاس سابق وائس چیئرمین و چیئرمین ورکرز گروپ چوہدری مقبول حسین کی صدارت میں ایک اجلاس میں جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جبکہ تمام کارکنوں نے اس بات پر زور دیا کہ ورکرز گروپ کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے جبکہ ورکروں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے گروپ میں سے سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظفر اقبال کو جہلم کے میئر کا الیکشن لڑنا چاہئے جس پر راجہ ظفر اقبال کے زندہ باز کے نعروں سے پورا ہال گونج اٹھا جس پر ورکر گروپ کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ اس کا فیصلہ سیاسی اصولوں کی بنیاد پر متفقہ طور پر کیا جائیگا کیونکہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور مسلم لیگ ن کے ورکرز اس جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا جائیگا اور جو لوگ اس ورکرز گروپ کو مسلم لیگ ن کا حصہ تسلیم نہیں کرتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں جبکہ گروپوں کا سیاست کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے اب ورکروں کو ناصرف عزت ملے گی بلکہ وہ جہلم کے میئر کا الیکشن بھی ورکر ہی لڑینگے۔

(جاری ہے)

کیونکہ 2018ء کا قومی اور صوبائی الیکشن مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ہونے کے باعث اور ورکرز گروپ کو نظر انداز کرکے مسلم لیگ ن ناکام ہوئی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں