جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 اکتوبر 2020 18:01

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو کی حلف برداری کی تقریب،تقریب میں تاجر،معززین شہر اور وکلاء کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان موجود تھے تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں جن میں صدر عرفان لطیف قریشی،سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود،نائب صدر محمد احمد شیخ جبکہ نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کارپوریٹ کلاس عمران مجید جنجوعہ، اظہر اقبال ڈار،نعیم اقبال چشتی،گل شیر،ذیشان ندیم،راجہ ذوالفقار حیدر جبکہ ایگزیکٹو ممبران ایسوسی ایش کلاس محمد ندیم کیانی،راجہ طلعت محمود،چوہدری سہیل عزیز،پرویز بٹ،دانش شکیل،عامر سہیل،مسز زاہد نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی راجہ محمد انور ،میاں محمد نعیم بشیر،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،ندیم خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہ زیب خان جبکہ انتظامی امور کے انچارج وقار شیخ بھی موجود تھے جبکہ عہدیداران سے تقریب کے مہمان خصوصی محمد یونس گوندل نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیاجبکہ سابق صدور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری شکیل احمد،ندیم خان ،چیمبر کے بانی راجہ محمد انور خان اور ڈاکٹرکوثر ناہید انور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پودا راجہ محمد انور اور انکی ٹیم نے لگایا آج یہاں پر موجود تمام تاجر صنعتکار اور معززین شہر اس بات کے معترف ہیں کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دن دگنی رات چگنی ترقی کرکے جہاں صنعتکاروں ،تاجروں کو عزت دی ہے اسی طرح چیمبر کے مقام کو بھی بلند کیا ہے اس موقع پر نومنتخب صدر عرفان لطیف قریشی نے کہاکہ انشاء اللہ ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارکردگی کو بہتر بنا کر پنجاب سمال انڈسٹری جو جہلم میں موجود ہے اس میں جو کمی ہے اس کو پورا کرکے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے جبکہ ہم مل کر ایک ٹیم کی حیثیت سے تمام ممبران کو ناصرف عزت و احترام دینگے بلکہ ممبران کی تعداد میں اضافہ کرکے تمام کاروباری معاملات کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب حلف برداری ایک بہت خوبصورت سماں پیش کررہی تھی جبکہ لوگوں کی نومنتخب عہدیداروں اور ممبران ایگزیکٹو سے واضع محبت اس بات کا ثبوت تھا کہ واقعی ہی یہ لوگ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں