ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوجہلم کی زیرصدارت اجلاس، مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:31

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوجہلم کی زیرصدارت اجلاس، مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلعی افسران کے ہمراہ ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہداف کا جائزہ لیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے ڈویلپمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، ریونیو،ہائر ایجوکیشن، پاپولیشن، ماحولیات، سول ڈیفینس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر مختلف محکموں کی جانب سے کے گئے اقدامات اور حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے اہداف بارے پوچھا۔

اجلاس میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے آن لائن پورٹل پر تفصیلات کو چیک کیا، اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بتایا،پورٹل کو اپڈیٹ رکھنے کی ہدایات دیں،ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترکی ہدایت پر انہوں نے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی بارے تفصیلات حاصل کیں اور کہا ہے کہ ضلع میں قائم تمام بھٹوں کو جلد از جلد منتقل کیا جائے تا کہ ماحول کا صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اے ڈی س آر نے افسران کو ترقیاتی کاموں میں تیز اور مزید بہتری لانے اور اہداف کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں انسداد کورونا اقدامات، انسداد ڈینگی، پولیو مہم سمیت دیگر صحت عامہ میں دی جانے والی سہولیات بارے بتایا ہے جبکہ اس موقع انہوں نے ریونیو سے متعلق اجلاس میں کاموں کا تفصیلی ریویو حاصل کیا گیا، پرائس کنٹرول و دیگر اہدات بارے پوچھا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں