جہلم وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاریاں مکمل

جہلم وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں، جہلم سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ روپے کا رمضان ریلیف پیکج تجویزکر لیا گی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 مارچ 2021 17:06

جہلم وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاریاں مکمل
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں، جہلم سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ روپے کا رمضان ریلیف پیکج تجویزکر لیا گیا ، رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، گھی، دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 10 سے 50 روپے تک سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی سٹور کے ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت چینی پر 40، آٹے پر 30 روپے 50 پیسے فی کلو سبسڈی کی تجویز دی گئی۔ چینی 68 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے پر فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ رمضان پیکج کے تحت گھی پر 43 روپے فی کلو، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنے پر 15 روپے فی کلو، دال ماش اور دال مونگ پر 10، 10 روپے فی کلو، دال مسور 30 اور سفید چنا 25 روپے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح بیسن پر 20 روپے فی کلو، کھجور 20، چاول باسمتی، سیلا 10، 10 اور ٹوٹا چاول پر 12 روپے فی کلو، چائے 50، دودھ پر 20 روپے، مشروبات 1500 ملی لیٹر بوتل پر 25، 800 ملی لیٹر بوتل پر 20 روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں