سوہاوہ جی ٹی روڈ پر7ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ،

ایک شخص جانبحق ، 7افراد زخمی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 11 جون 2021 17:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سوہاوہ جی ٹی روڈ پر7ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ، ایک شخص جانبحق ، 7افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے سامان لوڈ کر کے لاہور لے جانے والے ٹرک تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے چکر میںآ پس میں ٹکرا گئے ذرائع کے مطابق مسمی ٹرک ڈرائیور عامر علی جو راولپنڈی سے سامان لوڈ کر کے لاہور جا رہا تھا جب اس کا ٹرک ترکی ٹول پلازہ پر پہنچا توکسی دوسرے ٹرک کے پیچھے سے لگنے کی وجہ سے شدید مضروب ہو کر فوت ہو گیا جبکہ 7ٹرک آپس میں ٹکرائے ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور نعش کے علاوہ تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں