جہلم،3منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

منگل 26 مارچ 2024 00:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئی3منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد محمود اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا ، ملزم شاہد محمود سے 1 کلو 300 گرام چرس اور ملزم محمد رمضان سے 10 لیٹر شراب برآمد، ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم وسیم سے 1کلو 455گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ڈی پی او جہلم نے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں