عید الفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ، جہلم ویلی کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر دیاگیا

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) جہلم ویلی جمعہ الودع،چاند رات، اور عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور امن وامان کی بحالی کسی بھی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی منعقد ہوا جس میں ایس پی ضلع جہلم ویلی مرزا زاہد حسین ضلع بھر کی انتظامیہ۔

پولیس کے آفسران نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے جہلم ویلی کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر دیاگیا ہر سیکٹر کا انچارج DSPہو گا۔سیکٹر وائز مرکزی عید گاہوں اور جامع مساجد میں پولیس کی نفری تعینات کء جائے گئی۔ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کے شاہین اسکواڈ ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ٹریفک روانی کو بھی برقرار رکھے جانے کے لیے ٹریفک پلان جاری۔

(جاری ہے)

جملہ انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔سیاحوں کی راہنمائی،سیکیورٹی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے چیک پوسٹ چٹھیاں ٹوریسٹ پولیس تعینات کر دی گی ہے۔اس کے علاوہ جملہ انچارج سیکٹرز و SHOصاحبان کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید مبارک کے موقع پرضلع جہلم ویلی میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کاتعاون نہایت ضروری ہی_شہری مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی مشکوک سرگرمی پر فوری قریبی ضلعی انتظامیہ تھانہ،ضلعی کنٹرول روم، ڈپٹی کمشنر آفس کوآگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے۔

ایسے اشخاص جو عید منانے اپنے آبائی گاؤں جا رہے ہیں وہ اپنا قیمتی سامان ہمراہ لے جائیں۔اپنے گھروں کو اچھی طر ح تسلی سے لاک کریں۔عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جہلم ویلی کی ضلعی انتظامیہ پولیس انشاء اللہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں