جہلم، ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان کا ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں الیکشن کنٹرول روم کا اچانک دورہ

،مختلف محکموں کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا

پیر 23 جولائی 2018 23:23

․جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں عام انتخابات 2018 کے سلسلہ میں بننے والے الیکشن کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا وہاں موجود سٹاف کی حاضری رجسٹر چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے مختلف محکموں کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور سٹاف سے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے رپورٹ ذمہ داری سے مرتب کی جائے اور تمام محکموں کاعملہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں محکمانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے چوکس رہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے جبکہ الیکشن کے حوالے سے انتظامی اقدامات پر عملدرآمد کی مکمل نگرانی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشن پر 300 سے زائد کیمرے نصب کے جا چکے ہیں جس کی مانیٹرنگ کا کام جاری ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں