نجا ب فوڈ اتھارٹی کا مشن صحت پنجاب کے تحت جہلم اور اس کے گردونواح ہوٹلوں کا معائنہ،

جی ٹی روڈ ٹوبہ، پنڈ دادنخان میں الرحمن ہوٹل کو صفائی اور حفظانِ صحت کے نا قص انتظامات پر 10,000روپے کا جرمانہ عائد

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران جی ٹی روڈ ٹوبہ پنڈ دادنخان میں موجودالرحمٰن ہوٹل کو صفائی اور حفظانِ صحت کے نا قص انتظامات ہونے، ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے، ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، فریزر سٹوریج اور باہر غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے، گندے برتنوں کا استعمال، برتن دھونے کے لیے صرف کا استعمال، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی سراغ نہ ہونے، انسکٹ کلر نہ ہونے،کچن اور غذائی اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی،کوڑہ دان کے نہ ہونے،کچن میں استعمال شدہ سگریٹ کی موجودگی اورغذائی اشیاء پر لپیٹنے کے لیے اخبار کو استعمال کرنے کی بنا پر 10,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزیدکاروائیوں میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران پنڈی سید پور پنڈ دادن خا ں جہلم میں موجود بھولا باربی کیو اینڈ ریسٹورنٹ کو ملازمین کے نامکمل میڈیکل فٹنس سر ٹیفکیٹ غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،ہیر نیٹ اور اپرون کے بغیر کام کرنے اور غیر مناسب کوڑا دان ہونے کی بنا پر 4000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اور جی ٹی روڈ چوہدری ابرار مارکیٹ پورانی سبزی منڈی دینہ میں موجود باجور ہوٹل کو ملازمین کے ناقص حفظان صحت ،گندے مصالہ جات کے برتن، اکسپائرڈ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں