جہلم میں ضلعی بجٹ سے متعلق تقریب کا انعقاد

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:03

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (سی پی ڈی آئی) اور سی آر جی کے تعاون سے ضلع جہلم میں ضلعی بجٹ سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چیف افسر ضلع کونسل ملک ساجد محمود نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نمائندے بھی عوام کے سامنے جوابدہ ہیں محدود اختیارات کے باعث ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے۔

عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی نمائندے اقتدار کی لائن میں شامل ہوتے ہیں ،عوامی بھروسے کو بحال رکھنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نچلی سطح تک عوامی مسائل کے حل کے لئے ضلعی بجٹ کو مزید موثر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بدلائو لانے کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکسز کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات کررہے ہیں انشااللہ ضلع جہلم کو رول ماڈل ضلع بنائیں گے ۔

وائس چیئر مین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ڈی آئی بلاشبہ بجٹ کے متعلق عوامی آگاہی کے لئے بہتر اقدام کررہی ہے ہم شکر گزار ہیں سی پی ڈی آئی اور سی آر جی کے جن کی کاوشوں سے صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کے لئے مثبت اقدمات اپنائے جارہے ہیں۔چیئرمین یونین کونسل راجہ کامران حیات کا کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ مثالی ہوگا ہمارا عملہ بجٹ کو عوامی فلاح و بہبود کے مطابق بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے انشااللہ آمدہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں اور سکیموں کو شامل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں