ڈپٹی کمشنر جہلم کیشیلٹرہومز کے منصوبوں میں پیشرفت لانے کی ہدایت

منگل 15 جنوری 2019 21:00

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹ اور پردیسی افراد کی سہولت کے لئے شیلٹرہومز (پناہ گاہوں)کے قیام کے منصوبوں میں پیشرفت لائی جائے گی تاکہ اس اہم فلاحی کام کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ اجلاس کے دوران شیلٹر ہومز کے قیام کے امورکاجائزہ لے رہے تھے جس میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری نواز وڑائچ، اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شیلٹر ہوم کا قیام اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی منصوبہ ہے جس پر موثرانداز میں عملدرآمد سے رات کے وقت فٹ پاتھوں پر سونے والے بے سہارا اور لاچار افراد کو قیام وطعام کی عافیت نصیب ہوگی جو کہ عظیم انسانی خدمت ہے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے محکمانہ سروسز کی فراہمی کویقینی بنائیں اس ضمن میں مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کیا جائے جو اس فلاحی کام میں فیاضانہ حصہ لینے کے خواہش مند ہیں ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں