جہلم،نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے سرکاری سڑک کو پارکنگ میں تبدیل کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے سرکاری سڑک کو پارکنگ میں تبدیل کر دیا، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ و ٹریفک پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔شہریوں کا سڑکوں پر قائم پارکنگ کے خاتمے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم اولڈ جی ٹی روڈ پر قائم نجی ہسپتالوں کی زاتی پارکنگ نہ ہونے کیوجہ سے صبح و شام آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین سرکاری سڑک پرا پنی موٹر سائیکلیں، گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں ، جس کی وجہ سے شہر کی ٹریفک شدید متاثر ہوتی ہے ، نجی ہسپتالوں میں آنے والے مریض اور ان کے لواحقین سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہو جاتے ہیں ، جس کیوجہ سے لاہور راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں سے آنے والی چھوٹی گاڑیاں موٹر سائیکلیں وغیرہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملہ کی عدم دلچسپی و ٹریفک پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو طویل دورانیے تک مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ نجی ہسپتالوں اور نجی سکولوں کے باہر کھڑی ہونے والی گاڑیاں و موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں