موضع کلیال میں اسلحہ کے زور پر پانچ نامعلوم افراد کی ڈکیتی لاکھوں روپے نقد زیورات اور برطانوی کرنسی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 20:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موضع کلیال میں اسلحہ کے زور پر پانچ نامعلوم افراد کی ڈکیتی لاکھوں روپے نقد زیورات اور برطانوی کرنسی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق بدلوٹ کے نواحی گاوٴں کلیال میں گزشتہ رات پانچ اسلحہ بردار نا معلوم افراد برار،اور صفدر کے گھر آئے اور اسلحہ کے زور پر تیس لاکھ روپے 4300 پونڈ بیس تولے سونا لے کر فرار ہونے مین کامیاب ہو گئے حیران کن بات یہ ہے کہ گھر والوں نے نہ تو لوکل پولیس سٹیشن اور نہ ہی 15 پر اطلاع دی جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹن سید حماد عابد ،ایس ایچ او چوٹالہ محمد الیاس اور این آئی یو کے افسران وہاں پر پہنچ گئے جبکہ ڈی پی او نے کہا کہ انشااللہ پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کر لے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں