سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری ہے تاکہ بروقت لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے، ڈپٹی کمشنرجہلم

ہفتہ 11 مئی 2024 19:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری تاکہ بروقت لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے منعقدہ فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ،سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے، ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔ پراونشل (پنجاب) ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریائے جہلم پر ایک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا،جس میں سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر، میجر ارسلان کھاریاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعود، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ایکسین ایریگیگیشن، سی ای او ایجوکیشن، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، ایم سی جہلم, پبلک ہیلتھ، زراعت، (صدرحمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی)توصیف بیگ اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں