=قیام پاکستان میں کرسچن کمیونٹی کی بھی قربانیاں ہیں، آج ہم مل کر اس ملک کی ترقی اور خوشخالی میں باہمی رواداری سے اپنا کردارادا کر رہے ہیں، کیپٹن سید حماد عابد

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

&جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مختلف چرچز کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات چیک کیے۔اس مو قع پر ڈی ایس پی معظم علی صدر سرکل اور ڈی ایس پی فیصل سلیم سٹی سرکل بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او جہلم نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس میں تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی سے ادا کرنے کا حق ہے۔ ضلع پولیس جہلم آپ کے مذہبی تہوار پر آپ کی سیکورٹی کو تمام وسائل بروئے کار لا کر یقینی بنائے گی۔ضلع جہلم میں ایسٹر کے تہوار کو پر امن بنانے میں پاکستان آرمی کے جوان اور آفیسرذ بھی جہلم پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔ اس موقع پر مسیحی برادری نے اچھے سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او صاحب جہلم کا شکریہ ادا کیا.

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں