کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی کی ترجیحات میں شامل ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 مئی 2019 20:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ضلعی افسران کے ہمراہ ڈی سی دفتر جہلم میں بعد نماز جمعہ کھلی کچہری لگائی ۔جس میں مختلف محکموں کے سربرہان اورسائلین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں کی سماعت کی اورازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کریں۔ انکا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اسی طرح جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتروں میں آنے والے سائلین کو عزت و احترام سے پیش آیا جائے جبکہ اوپن ڈور پالیسی کو اپنایا جائے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں