پلانٹ فار پاکستان اور پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں تمام محکمے اپنا کردار ادا کر کے اس کی یقینی بنائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اگست 2019 17:21

پلانٹ فار پاکستان اور پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں تمام محکمے اپنا کردار ادا کر کے اس کی یقینی بنائیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جا چکی ہے ۔ تمام محکمے پلانٹ فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 18 اگست بروز اتوار جی ٹی روڈ، روہتاس ریزورٹ اور بجولا جنگل میں پودے لگانے کے لئے کام کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پودے لگانے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد ریاض، ایس ڈی ایف او سدھیر احمد مغل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر واسم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، صدر پی ایم اے و ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمان، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایف او سدھیر مغل نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اتوار کے روز صبح 9:00 بجے 1000 پودے اکرم شہید پارک میں شہریوں کو مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ 11:00 بجے روہتاس ریزورٹ میں 1700 پودے لگائے جائیں گے ، جس میں مقامی این جی او براق ہیومن ویلفیئر اور محکمہ جنگلات مل کر پودے لگائیں گے ۔

بعد ازاں5 ایکڑ اراضی پر بجولا جنگل میں شام 5 بجے 3000 پودے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تمام محکموں کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کے لئے متعلقہ محکمے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے پودوں کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود کو ہدایت دی ہے کہ یونین کونسل کے سیکرٹریز شہریوں کو گھروں میں مفت پودے تقسیم کریں اور انکا ریکارڈ مرتب کریں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں