ٹریفک پولیس کی نا اہلی شہر کے تمام مصروف بازار موٹر سائیکل رکشہ جات کی صوابدید پر ٹریفک پولیس ایک جگہ کھڑے ہوکر اپنے مطلوبہ چالان پورے کرنے میں مصروف

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) :ٹریفک پولیس کی نا اہلی شہر کے تمام مصروف بازار موٹر سائیکل رکشہ جات کی صوابدید پر جبکہ ٹریفک پولیس ایک جگہ کھڑے ہوکر اپنے مطلوبہ چالان پورے کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام مصروف بازاروں کناری بازار،دلہن بازار،مین بازار ،سول لائن روڈ ،تحصیل روڈ ،راجہ بازار ،ریلوے روڈ اور چوک شاندار کے چاروں اطراف چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات نے تمام راستے اور سڑکیں بند کرکے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے ا سی طرح ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار ایک پوائنٹ پر کھڑے ہوکر نہ تو ٹریفک کے معمول کو بحال کرتے ہیں بلکہ اپنے مطلوبہ چالان مکمل کرکے آرام کی زندگی گزار رہے ہیں جب چوک شاندار میں ٹریفک جام ہوتی ہے تو ان سے اس کو کنٹرول کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو یہ فرماتے ہیں کہ ہمارا کام صرف چالان کرکے حکومت کو ریونیو فراہم کرنا ہے ٹریفک پر کنٹرول کرنا نہیں عوام نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے یہاں تعینات فرض شناس ٹریفک سٹاف کو دوسرے اضلاع میں بھجوایا جائے تاکہ یہ وہاں بھی بہتر خدمت کرسکیں

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں