دینہ محکمہ جنگلات کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کی چوری ہونیوالی لکڑ پکڑ لی

منگل 12 نومبر 2019 22:40

جہلم۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) دینہ محکمہ جنگلات کی بڑی کارروائی۔ایس ڈی ایف او سوہاوہ عامر امتیاز کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لا کر لاکھوں مالیت کی لکڑچوری ہونے سے بچا کر ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ لکڑ چور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایسے عناصر ہرگز قانون سے بلا تر نہیں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف آئی کے مطابق محکمہ جنگلات دینہ فارسٹ کارڈ انچارج قدیر احمد نے تھانہ دینہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی روڈ دینہ تا بکڑالہ بیٹ پر تعنیات ہوں گزشتہ روز معمول گشت نپر تھاکہ سلطانیہ ہوٹل چکوہا میں نادر خان نے سرکاری جنگل میں سے پانچ درخت کاٹے ہوئے تھے اور لکڑی کو ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کر رہا تھا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لیکر زیردفعہ 52 فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت سیز کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے مزید براں مذکورہ ملزم اپنے ساتھوں کے ہمراہ سیخپا ہو گئے ،انہوں نے درخواست دی ہے کہ مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف سرکاری لکڑی چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاکہ ملزم سے سرکاری نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ دینہ نے مزکورہ درخواست پر 379ت پ ،411ت پ، 186ت پ اور26فاریسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ایس ڈی ایف او عامر امتیا زنے بتایا ہے کہ سرکاری لکڑ چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مدد سے لکڑی چوری پر جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندراج ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے عناصر ماحول دشمن ہیںاور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے کا سبب بنتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ سرکار کا نقصان کرتے ہیں، ہر گز قانون سے بالا تر نہیںہیںاور انسے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گااور محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کرروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے محکمہ جنگلات کو آگاہی دی جائے تا کہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں