یلرز ایسوسی ایشن سٹی ہائوسنگ جہلم کے الیکشن میں شاہین گروپ کے شیخ واحد گوگا نے میدان مار لیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہائوسنگ جہلم کے الیکشن میں شاہین گروپ کے شیخ واحد گوگا نے میدان مار لیا ، سپورٹرز دوستوں کا جشن ، ڈھول کی تھاپ پر رقص ، اکو رولا پے گیا ، گوگا سیٹ لے گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہائو سنگ جہلم کے الیکشن 2020-21میں دو گروپ حصہ لے رہے تھے شاہین گروپ کی طرف سے سابق صدر شیخ واحد گوگا صدر کے جبکہ عا مر قریشی جنرل سیکر ٹری کے امیدورا تھے جبکہ دوسرے گروپ کی طرف سے عاطف بھٹہ صدر اور شیخ عظیم جنرل سیکر ٹری کے امیدوار تھے پولنگ جمعہ کے بعد تین بجے سے شام 6بجے تک ہوئی کل ووٹ 84 تھے جن میں سے ایک ووٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پول نہ ہوا 83ووٹ پول ہوئے جن میں سے شیخ واحد گوگا نے 52ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ مد مقابل عاطف بھٹہ کو 30ووٹ لیکر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا الیکشن کمیشن کے فرائض فراز زیدی اور نسیم احمد نے سر انجام دیئے اسی طرح ظہیر بٹ شیخ واحد گوگا کے پولنگ ایجنٹ تھے جبکہ عمران قریشی عاطف بھٹہ کے پولنگ ایجنٹ تھے ، پولنگ انتہائی پر امن طریقے سے ہوئی رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی نو منتخب صدر شیخ واحد گوگا کے ووٹرز ، سپورٹرز نے شیخ واحد گوگا کو مبارکباد دی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی شیخ واحد گوگا کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اس موقع پر نومنتخب صدر شیخ واحد گوگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کسی گروپ کی جیت نہیں ہوئی بلکہ سٹی ہائوسنگ جہلم کی جیت ہوئی ہے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے سب دوستوں کی جیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہائوسنگ جہلم کے مسائل کا حل ہو گی اور میں انشاء اللہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا کیونکہ میں کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہائوسنگ جہلم کا صدر منتخب ہوا ہوں تمام ڈیلرز میرے لیے قابل عزت اور قابل احترام ہیں جنہوں نے مجھے عزت دی ہے میں ہمیشہ ان کی محبتوں کا مقروض رہوں گا آخر میںا نہوں نے سٹی ہائوسنگ جہلم کی انتظامیہ اور الیکشن کمشنر ز کوبہترین جمہوری انداز میں صاف شفاف الیکشن کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں