ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال جہلم کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کی ترقی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 نومبر 2019 18:02

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال جہلم کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کی ترقی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال جہلم کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کی ترقی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن و سینئر چیسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو گریڈ19سے گریڈ20میں ترقی دے دی ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی سینئر گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سرمد حفیظ کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں ترقی دے دی ہے جبکہ تمام سماجی ،سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے تمام عہدہ داروں اور ڈاکٹرز نے ان کی ترقی پر ان کو مبارکباد دی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں