ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،ڈپٹی کمشنر جہلم کا قرنطینہ سنٹر سوہاوہ کا دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کا قرنطینہ سنٹر سوہاوہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے سوہاوہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے قرنطینہ سنٹر پر تعینات پولیس ملازمین کو ہینڈ سینٹائزر ماسک اور گلوز فراہم کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس کے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں