جہلم پولیس اور عوام نے بے حد عزت اور محبت دی جو کبھی نہیں بھلا پائوں گا،ڈی پی او جہلم

منگل 7 دسمبر 2021 17:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ٹرانسفر پر الوداعی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ٹرانسفر ہونے پر ڈی پی او آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی الوداعی تقریب میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم اور دیگر پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا و دیگر پولیس افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ایک جرات مند، بردبار اور ماتحت پرور افسر ہیں ان کی زیر قیادت جہلم پولیس کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے، ہمیشہ ایک شفیق باپ بن کر اپنے جونئیر افسران سے کام لیا، ضلع جہلم میں امن کے قیام، انسداد جرائم اور پولیس اہلکاران کی ویلفئیر کے لئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو بطور ڈی پی او جہلم بہترین انداز میں ذمہ داریاں سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے تمام معاملات اور قانونی تقاضوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام اور محکمہ پولیس کی خدمت کی اور ان کے ٹرانسفر سے جہلم کی عوام ہی نہیں بلکہ ضلع جہلم پولیس بھی دل گرفتہ ہے تاہم پولیس ملازمت میں ٹرانسفر نوکری کا تقاضا ہے۔

ہمیشہ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی بیلوث قیادت،رہنمائی اور محبت کو محسوس کرتے ہوئے ان کی کمی کو محسوس کرتے رہینگے۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے الوداعی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس اور عوام نے بے حد عزت اور محبت دی جو کبھی نہیں بھلا پائوں گا۔اپنی تعیناتی کے دوران پولیس سروسز عام آدمی تک پہنچانے کی پوری کوشش کی۔

ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہیں۔پولیس افسران ضلع ہذا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تحائف پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو پولیس سروسز فراہم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے جن میں تھانہ دینہ کو رینوویٹ کر کے بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن بنایا گیا۔ اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ شہداء جہلم پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جہلم پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر کام کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں