ڈی پی او جہلم 25جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف عوام کی دہلیز پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم مورخہ 25جنوری بروز منگل بوقت-/1 بجے دن ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سائلین کی شکایات کو سنیں گے اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے حل کے لیے اوقات کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔تمام پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے ممبران کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں