جہلم ویلی، ہٹیاں بالا میں چودہ روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح

منگل 10 اکتوبر 2023 18:46

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2023ء) جہلم ویلی، ہٹیاں بالا میں چودہ روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح وزیرحکومت سردار جاوید ایوب نے کر دیا افتتاحی تقریب میں سیاسی ،سماجی ،عوامی حلقوں، بلدیاتی ادراہ جات کے منتخب نمائندگان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آزاد جموں وکشمیر سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ضلع کونسل جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے چیئرمین طیب منظور کیانی نے کرایا۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، ڈی ای اوز عبدالغفور عباسی،نصیر احمد سلہریا،سجاول خان چیئرمین میونسپل کمیٹی، آصف اقبال ممبر ضلع کونسل،اسد چغتائی، غلام فرید مغل،شیخ ممتاز، عظیم زاہد ایڈوویکٹ، غزالہ اشرف،شگفتہ روشن کیانی، حامد گیلانی،راجہ اورنگ زیب،اشفاق سلہریا، بشیر عالم اعوان،شاہد اقبال،احسان الحسن گیلانی،فیصل گیلانی،ڈاکٹر راشد تحصیلدر،فرید خان،اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،راجہ اعجاز،سعدیہ حنیف شیخ،اکرام صابر،ڈاکٹر منان عباسی،طارق مرزا،ممتاز اعوان،کامرن کنول کیانی،راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،کاشف گردیزی،ظہیر احمد،صابر حسین اعوان، شراکت عباسی نے بھی شرکت کی افتتاحی تقریب سے ممبر ضلع کونسل آصف مغل،راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے کہا کہ بلدیاتی ادارہ جات کے منتخب ممبران حکومت آزاد کشمیر کے معاونین ہیں ان کی معاونت سے کھیلوں کے میدان سج رہے ہیں اور عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں جمہوریت کی بنیاد لوکل باڈیز ممبران ہیں ضلع کونسل جہلم ویلی کے چیئرمین اور ان کے تمام ممبران ڈسٹرکٹ کونسلر کے اقدمات کو سراہاتے ہیں سپورٹس گالہ کے انعقاد سے نوجوانوں کو مکمل تفریحی ماحول میسر ہوگا، کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل میں کھیلنے کا فروغ پایا جائے گا باقی نو اضلاع کے چیئرمین بھی جہلم ویلی کی طرح اپنے اپنے اضلاع میں اسطرح کے ایونٹ منعقد کروائیں حکومت آزاد کشمیر منی گروانڈ پر کام کر رہی ہے جس سے گائوں، محلہ کی سطح پر نوجوانوں کو کھیل کود کے موقع میسر آئیں گے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی ہٹیاں بالا طیب منظور کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس گالہ چودہ روز تک جاری رہے گا اختتامی تقریب 24اکتوبر آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ہٹیاں بالا میں ہی منعقد ہو گی یہ ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد بہت کلیر ہے ہم یہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد ہم پر جو زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان میں کھیلوں کا فروغ بھی شامل ہے، لوکل کھیلوں کے علاوہ قومی سطح پر کھیلی جانے والی گیمز کو ضلع جہلم ویلی میں پرموٹ کرنے کے لیے ان ایونٹس کا انعقاد کروا رہے ہیں آج کل جو زہنی تناؤ کا ماحول چل رہاہے ہر طرف پریشانی نظر آتی ہے ہمارا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو تفریح کا موقعہ فراہم کرتے ہوئے انھیں زہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور انھیں مصروف رکھنے کے لیے کھیلوں کے ایوینٹس منعقد کروائیں اس سپورٹس گالہ میں کرکٹ،ٹینس بال،ہاٹ بال،والی بال،شوٹ بال،فٹ بال،میرا تھن ریس، اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے ہماری کوشش ہو گی یوتھ کو زہنی تناؤسے نکال کر بہترین ایکٹویٹی میں شامل کریں ان ایونٹس کو کامیاب کرنے کے لیے جن لوگوں کا کردار ہو گا ان میں تاجر،سول سوسائٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں میری سب سے درخواست ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تانکہ یہ کامیاب ہو اور ہمارے جو مقاصد ہیں ان کو حاصل کرنے میں بھی ہم کامیاب ہو پائیں میری پوری کوشش ہو گی کہ ہم محکمہ کھیل،انتظامیہ پولیس، دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اچھا ایونٹس منعقد کریں اس کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں سے بھی میری درخواست ہے کہ وہ اس طرح کے ایونٹ میں اپنے علاقے کے ٹیلنٹ کو ضرور سامنے لائیں تانکہ ہر علاقے کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ کا نام روشن کرے ہم نے گراؤنڈز کو آباد کرنا ہے ہم گراؤنڈز کو آباد کریں گے تو ہمارے بچوں کی فٹنس چاہے وہ زہنی اعتبار سے ہو یا جسمانی اعتبار سے ہو وہ بہتر سے بہتر ہو گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں