حضورﷺوجہ تخلیق کائنات ہیں،سید اشفاق گیلانی

تمام سیاسی زعما،علمائے کرام انجمن تاجران عشرہ رحمتہ اللعالمینؐ منانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:02

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت عید میلادالنبی ﷺکے حوالہ سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حضورﷺوجہہ تخلیق کائنات ہیںاس ماہ مقدس میں تمام مساجد میں حضور ﷺ کی آمد کی سلسلہ میں اور ان کی سیرت طیبہ اور تعلیمات کے حوالہ سے تربیتی پروگرامات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جو دیگر عیدیں ہوتی ہیں یہ عید ان سے بڑھ کے ہے حکومت پاکستا ن نے عشرہ رحمتہ اللعالمینؐ منانے کے لئے اور اسی کے تسلسل میں حکومت آزاد کشمیر نے بھی حکم نامہ جاری کیا ہے ۔

ہمیںاس معاملہ میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے تا کہ ہم بھی قیامت کے دن آپﷺ کی شفاعت کے قابل ہو سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء میٹنگ سے پروگرامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تفصیلا تجاویز لیں تمام سیاسی ذعما،علمائے کرام انجمن تاجران سے کہا ہے کہ وہ عشرہ رحمتہ اللعالمین منانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں دوران میٹنگ ڈپٹی کمشنر کو علمائے کرام نے بتایا کہ حسب روائت ضلع حویلی کی تمام مساجد اور گائوں اور گھرئوں میں بھی میلاد النبی ﷺ کے پروگرامات ترتیب دیئے جا چکے ہیں مرکزی پروگرام 12ربیع الاول کو جامع مسجد الشہداکہوٹہ میں منعقد کیا جائے گا پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو ریلی نکالی جائے گی بارہ ربیع الاول کو دوران ریلی بازار بند رہئے گا جلوسوں کی آمد مرکزی جامع مسجد الشہدا سے ہوتے ہوئے زیارت حاجی ابراہیم بخار ی تک ہو گی مرکزی تقریب میں علماء کرام سول سوسائٹی کے لوگ سیاسی و سماجی افراد انجمن تاجران بھرپور شرکت کریں اس موقع پر ایس پی حویلی سلطان اعوان نے کہا ہے کہ حضورﷺکے ساتھ ہمارا رشتہ اور عقیدہ ہے اس دن کے حوالہ سے جلوس کے راستے میں مکمل طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی عشرہ رحمتہ اللعالمین کے پروگرامات کے حوالہ سے جہاں کہیں بھی پروگرامات میں سکیورٹی درکار ہے ہم دیں گے اور ہر قسم کا تعاون کریں گے اور اپنے فرائض کو نبھائیں گے ہمارے ضلع میں مذہبی منافرت نہیں ہے اور نہ ہی اس کو پھیلنے دیں گے ڈپٹی کمشنر نے شرکاء میٹنگ کا شکریہ اد اکیا ۔

(جاری ہے)

اور میٹنگ کے آخر میں بھیڈی ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ میٹنگ میں ایس پی سلطان اعوان ،ڈی ایس پی سراد محمد یونس خان ،مفتی صادق رضوی تحصیل مفتی ،شیخ محمد حورشید صدر پاکستان پیپلزپارٹی ،سید شاداب گیلانی صدر پاکستا ن مسلم لیگ ن،سید ماجدمحمود گیلانی صدر جماعت اہل سنت حویلی ،سید جواد الحسین بخار ی،منیجرحبیب بنک،چوہدری جمیل احمد صدر انجمن تاجران ، راشد عزیز چوہان ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین ،اسسٹنٹ کمشنر حورشیدآباد شیخ ارشد محمود ،طارق محمود صدر نورالمصطفی کونسل ،ایس ڈی او رضوان آزاد ،مولانا حواجہ شریف احمد،قاری سید تنور سعید بخاری ، قاری محمد انیس، قاری رحمت،حافظ شوکت حسین رضوی کے علاوہ محکمہ جات او ر میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں