سماجی تنظیم سایہ خدائے ذوالجلال فائونڈیشن نے جگیوں میں مقیم بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگاکرشجرکاری مہم کا آغازکیا

پودے لگانا ایک عبادت ہے، پودے لگانے سے آلودگی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، چیئرپرسن ایس کے زیڈڈاکٹرحفضہ خان کی گفتگو

منگل 18 اگست 2020 14:34

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) بچوں کی فلاح وبہبودوتعلیم وصحت کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم سایہ خدائے ذوالجلال فائونڈیشن کی جانب سے سبزہ زارکی جگیوں میں مقیم بچوں کے ساتھ مل کرپودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، تنظیم کی چیئرپرسن نے جگیوں میں مقیم بچوں میں پودے تقسیم بھی کئے اور ان کے ساتھ مل کرپودے لگائے بھی گئے،اس موقع پر ان کے ساتھ وائس چیئرپرسن ثمرہ اصغرودیگرممبران انسہ ،عاصم،آمنہ بتول اورخیال نوتنظیم کے بانی حنین زیدی نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی اوربچوں میں پودے تقسیم کئے،سایہ خدائے ذوالجلا ل فائونڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹرحفضہ خان نے کہا کہ پودے لگانا ایک عبادت ہے، پودے لگانے سے آلودگی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خوبصورت اور سرسبز بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں