پولیس تھانہ کہوٹہ نےبھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا

بدھ 6 مارچ 2024 12:39

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) پولیس تھانہ کہوٹہ نےبھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا،باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سی پی اور راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کہوٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیاز ی نے اے ایس آئی رستم علی اور چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے بھون، لونہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ہمایوں سعید اور عمرانصر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی تیز کر دی، اہلیان علاقہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں