کہوٹہ میں گراں فروشوں کو جرمانے

اتوار 24 مارچ 2024 10:50

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کہوٹہ شہر میں رمضان المبارک کے دوران مہنگے داموں اشیاء خوردونوش بیچنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن کی زیر صدارت ماہ رمضان المبارک کے متعلق اجلاس بھی بلایا گیا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رمضان المبارک میں روزانہ کی انسپیکشنز ، جرمانوں اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے تفویض کردہ علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں،ا ورکمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں