قلات ،سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی

حکومت نے ٹڈی دل کو تلف کر نے کیلئے بروقت اقدامات نہیں کیئے تو زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،میر محمد افضل

بدھ 26 فروری 2020 16:58

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ٹڈی دل کے حملوں میں گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جہاں بھی ٹڈی دل پہنچ جاتے ہیں فصلوں کو صفاچٹ کر جاتے ہیں زمینداروں کی دوہائی قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں نرمک خیصار ریگواش تخت اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل ایک مرتبہ پھر کھڑی فصلوں پر یلغار ہو گئی ہے جو گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں علاقہ کے زمیندار میر محمد افضل لہڑی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹڈی دل کو تلف کر نے کے لیئے بروقت اقدامات نہیں کیئے تو ٹڈی دل کی وجہ سے جوہان میں زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور علاقہ کے سینکڑوں زمیندار بے روزگار ہو کر نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو جائیں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے ٹڈی دل کے خلاف موئثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں