الیکشن ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا، جو بھی خلاف ورزی کرے گا سب پر یکساں کارروائی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر قلات

جمعرات 12 جولائی 2018 21:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر قلات قیصر ناصر نے کہاہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا، جو بھی خلاف ورزی کرے گا سب پر یکساں کاروائی ہوگی تمام سیاسی امیداور میرے لیے برابر ہیں ، ڈپٹی کمشنرقلات قیصر ناصر کے آفس میں الیکشن 2018 ضابطہ اخلاق حوالے منعقد اجلاس اہتمام کیا گیا تھا جس میں پی بی 37 اور این 267 تمام آزاد و سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیداروں نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات قیصر ناصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کرنے والے سیاسی و آزادی امیداروں پر جو کاروئی ہوئی وہ یکساں کی جارہی ہے ،اس میں کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ کسی ایک فرد یا کسی ایک جماعت کیلئے ہے ، انکا کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں انکے لیے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے سیاسی جماعتوں کے وال چاکینگ ، بینرز، پوسٹر، پینفلکس کو اٹھا دیا گیا اور چند دنوں میں مزید کاروئی عمل میں لائی جائے گی اس لیے سیاسی لیڈرآن کو چائیے کہ وہ اپنے ورکز کو الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کا پابند کریں ۔انہوں نے کہا وہ تمام نامزد امیداروں کے معاونت کے خوہشمند ہیں تاکہ الیکشن 2018 پرامن طریقے سے انعقاد کیا جاسکے ۔

اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت کارنر مٹینگ یا علاقے میں الیکشن مہم ریلی کے انعقاد دسے قبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے تاکہ انکی سیکورٹی کا انتظام کیا جاسکے ۔مزید انہوں نے اسحلہ کی نمائش پر پابندی اور الیکشن کے دن نعرہ بازی سے سیاسی ورکرز کو گریز کرنیکے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ،اجلاس میں نامزد امیداروں نے اپنے تحفظات کا ذکر کیا جن کو دور کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر قلا قیصر ناصر نے یقین دہاںی کردی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں