قلات، سردارنوراحمدبنگلزئی کی عوامی خدمت قابل ستائش ہے ،منیراحمدبنگلزئی

جمعہ 18 جنوری 2019 21:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء)کشان شیخڑی قلات کے قبائلی وسیاسی رہنماوں منیراحمدبنگلزئی،غلام قادربنگلزئی ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ سردارنوراحمدبنگلزئی کی عوامی خدمت قابل ستائش ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے لاپتہ افرادکیلئے جوآوازبلندکی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ مستونگ سمیت دیگرعلاقوں کے لاپتہ افرادکی بازیابی میں سردارنوراحمدبنگلزئی کی مخلصانہ جدوجہدسے انکارممکن نہیں۔

(جاری ہے)

موصوف کی مخلصی وجدوجہدکی بدولت آج کئی سالوں سے لاپتہ نوجوان منظرعام پرآرہے ہیں.انکے گھروں میں خوشی لانابہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سردارنوراحمدبنگلزئی کے قیادت میں عوام متحد ہے اورانکی مخلصانہ قیادت پرفخرکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کایہ منہ بولتاثبوت ہے اورتوقع ہیکہ سردارنوراحمدبنگلزئی عوامی خدمت اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں