قلات ،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 اگست 2019 23:47

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) قلات میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں امدادی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بیس فراریوں میں امدادی رقوم تیسری قسط تقسیم کیئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت ہے جو ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے ہمیں اپنے ملک کو امن کا گہواراہ بنانے کے لیئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا جو فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونگے ہم انہیں اپنے سینے سے لگائیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہمیں اسکی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس ملک میں جو بھی دہشت گردی ہو گی اس کا نشانہ ہمارے اپنے بچے ہو نگے ہمیں ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بننے کی بجائے اپنے ملک کی ترقی وہ خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں آزاد نہیں وہی لوگ آزادی کی قدر کو جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کرکے کشمیری عوام کو انڈین فوج کی ظلم و ستم سے نجات دلائیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ،ْ اللہ لانگو نے ہتھیار پھنکنے والے فراریوں کے بچوں کی تعلیم کے لیئے ایک اسکول دو ٹیوب ویل اور ہر گھر کیلئے سولر پینل فراہم کرنے کا علان کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ ایس ایس پی دوستین دشتی سیاسی و قبائلی رہنمائوں سمیت دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں