قلات لیویز کی کارروائی، کوہ ہربوئی کے نایاب صنوبر کے درختوں کو کاٹ کر لے جانے والے ملوث دو افراد گرفتار، لکڑیاں قبضے میں لے لی گئی

جمعرات 28 مئی 2020 23:52

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء)قلات لیویز کی کارروائی، کوہ ہربوئی کے نایاب صنوبر کے درختوں کو کاٹ کر لے جانے والے ملوث دو افراد گرفتار، لکڑیاں قبضے میں لے لی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوہ ہربوئی کے قیمتی جنگلات جہاں پر صنوبر کے نایاب درخت پائے جاتے ہیں ان درختوں کو کاٹا گیا تھا جس کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے بروقت نوٹس لے لیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر زاہدحمید لانگو نے لائن انچارج جان محمد لانگو رسالدار علی احمد سمیت لیویز ٹیم کے ہمراہ سرلین کے مقام پر چھاپہ مار کر ہربوئی کے درختوں کو کاٹ کر ان کے خوبصورتی کو ختم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے لکڑی قبضے میں لے لیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زاہدحمیدلانگو نے کہا کہ ہربوئی کے درختوں کو کاٹ کرنے اور خوبصورتی کو ختم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جو بھی شخص اگر ہربوئی کے درختوں کو کاٹ کر لے گیا یا ان کے خوبصورتی کو ختم کرنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی اس موقع پر انہوں نے قبضے میں لی گئی لکڑیاں فارسٹ آفیسر جنگلات کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

مزید کارروائی محکمہ جنگلات کررہی ہے

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں