ڈائریکٹ آف جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان کی جانب سے موصول ہونیوالے 10 ٹرائی موٹرسائیکل سوراب کے معذوران میں تقسیم

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:06

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بلوچستان بھر کی طرح ضلع سوراب میں بھی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ کے خصوصی احکامات پر بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت ڈائریکٹ آف جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان کی جانب سے موصول ہونے والے 10 ٹرائی موٹرسائیکل سوراب کے معذوران میں تقسیم کیے جس لیے باقاعدہ طور محکمہ سماجی بہبود سوراب آفس میں سادہ و باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بطور مہمان خصوصی سیاسی و قبائلی رہنما میر مقبول احمد گرگناڑی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر لیویز زونل ڈائریکٹر میر بشیراحمد گرگناڑی، سیکرٹری سماجی بہبود بلوچستان صوبائی ترجمان نصیب اللہ زہریمرکزی بی این پی عوامی کے مرکزی کونسلر میر محبوب علی زہری، حمید سلام میروانی، میر خلیل احمد میروانی،میر عبدالنبی ہارونی، رئیس رحیم خان حسنی، میر قادر بخش ریکی، میر کریم ریکی سینئررہنما نورمیروانی،علی احمد میروانی،عبدالروف ریکی، غلام رسول زہری،میر بشیر احمد گرگناڑی، ضیائ ریکی،مرتضی ہارونی،حافظ طاہرہارونی،سیف اللہ مینگل، میر عبدالمنان رودینی،میر میراحمد عمرانی، میرغلام نبی رودینی، انجمن معزوران کے صدر برکت سعدی،بشیراحمد میروانی،بشیراحمد نوجوان اتحادگدر کے وائس چیئرمین انجینئر حبیب زہری، بابوچنال و دیگر سیاسی سماجی مزہیبی افراد خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے پروگرام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی میر مقبول گرگناڑی، انجمن معزوران صدر برکت علی ودیگر مقررین نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجود حکومت میں رہتے ہوے وزیر سماجی بہبود نے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت بلوچستان بھر کے معزوران کے لیے جو ٹرائی موٹر سائیکل پیکچ کا اہتمام کیا اس سے معزور افراد اپنے پاوں پر کھڑے ہونگے اور اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سوراب کی معزوران کے لیے دس ٹرائی موٹر سائیکل تقسیم اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میر اسد بلوچ سوراب کو خصوصی توجہ دے رہے ہیں جو کہ میر ظفراللہ زہری کی کاوشوں کا ثمرا ہے، انکا کہنا تھا کہ وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ سے قبل سوراب میں محکمہ کا دفتر بلکل غیر فعال تھا، اب انہوں نے اپنے محکمے کے بہترین قابل آفیسران کو تعینات کرکے اس محکمہ کو سوراب میں فعال کیا ہے جس پر وہ انکے شکریہ ادا کرتے ہیں، اور معزورآفراد کے ساتھ سوراب میں غریب طلبہ وطالبات کو سکالرشپ اور فنی تربیت دینا، ویل چیئرز کی تقسیم، وزیراعلیٰ بلوچستان سکالرشپ پروگرام کا اجزا، عوامی انڈومنٹ فنڈ سے غریب مریضوں کا علاج معالجے ایسے بہترین کام ہیں جو اس سے قبل سوراب اور پورے بلوچستان میں نہیں ہوے ہیں۔

جسکا سہرا میر اسد بلوچ وزیر سماجی بہبود اور سابقہ وزیر داخلہ میر ظفراللہ زہری کو جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ کے سابقہ سوراب دورے فنی تربیت سینٹرز میں طلبہ وطالبات کی مالی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود کا سوراب میں فعال ہونا بہت ساری سماجی برائیوں کے روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا، انہوں نے معزوران میں ٹرائی موٹرسائیکل تقسیم پر وزیر سماجی بہبود کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ وہ مزید بھی اسطرح کے اقدامات سوراب کے باسیوں کے اٹھاتے رئینگے تاکہ سوراب بھی دیگر اضلاع کے برابرا کھڑا ہوسکے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں