قلات میں گیس بند ہے سردی میں ضافہ ہوراہے،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

پیر 19 اکتوبر 2020 21:49

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرمبارک خان محمد حسنی کنونیئرقلات قاری رحمت اللہ نقشبندی نائب امیر مولانا عبد الرشید مینگل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالسلام جتک مولانا محمد قاسم شاہوانی مولانا خالقداد محمد حسنی دیگر نے گیس متاثرین قلات سے کہا کہ قلات میں گیس بند ہے سردی میں ضافہ ہوراہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ناکام ہو چکا ہے ایم این اے قلات پی ڈی ڈیم جلسہ کی تیاری میں مصروف ہے ۔جب باپ پارٹی سے جمیعت نظریاتی نے اتحاد کیا تھا توبلوچی معاہدہ میں قلات منگچر کے گیس بحالی سر فہرست شامل تھا مگر اتفاقیہ پارٹی نے معاہدہ سے اتفاق نہیں کیا پوریقلات شہر منگچر نہیں ہے ڈپٹی کمشںر قلات بحالی کا یقین دہانی کرایا تھا مگر گیس حکام شتر بے مہار ہوچکے ہیں جنکے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قلات سمیت شہر میں گیس کی مکمل بندش سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ناجائز غیر قانونی بلوں نے عوام کوپریشان کیا ہے قلات منگچر ملک کا سرد ترین علاقہ ہے مگر بدقسمتی سے قلات میں گیس ہمیشہ مکمل غائب ہے جبکہ شہر کے دیگر صارفین بھی گیس کی بندش سے مشکلات کا شکار ہیں۔ سردی سے بچاو سمیت خواتین کو امور خانہ داری میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے جمیعت علما اسلام نظریاتی قلات کامطالبہ گیس بحال کیا جائے۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیکہ وہ گیس بندش کا نوٹس لیکر گیس سپلائی بحال کرے بصورت دیگر زمہ داری گیس حکام پر ہوگا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں