انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ

پیر 22 اکتوبر 2018 19:49

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تین پیسے اضافے سے 133.75 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چھ پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 72 پیسے پر فروخت ہوا۔جمعرات کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 133.74 روپے رہی تھی۔جبکہ بدھ کے روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کیدوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی تھِی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں