19ء کے لیے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوںکا شیڈول جاری

زار روپے مالیت کے بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی 2جنوری کو ہو گی

منگل 18 دسمبر 2018 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سال2019ء کے لیے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوںکا شیڈول جاری کردیاگیا ،100روپے سے لے کر40 ہزار روپے تک مالیت کے بانڈزکی مجموعی طور پر 32 قرعہ اندازیاں ہوں گی ۔ شیڈول کے مطابق سال 2019ء کی پہلی قرعہ اندازی 2 جنور ی کو 15ہزار روپے مالیت کے بانڈ زکی ہوگی ،15جنوری کو 750،یکم فروری کو 7500اور25 ہزار ،15فروری کو100اور 1500،یکم مار چ کو 40 ہزار،15مارچ 200، یکم اپریل15ہزار ،15اپریل 750،2مئی 7500 اور25ہزار ،15مئی کو100اور1500،3جون کو40 ہزار ،17جون 200 ، 2 جولائی15ہزار،15جولائی 750،یکم اگست کو7500 اور25 ہزار ،15اگست کو100اور1500،2 ستمبر کو40 ہزار ،16ستمبر200 ،یکم اکتوبر 15ہزار، 15اکتوبر750، یکم نومبرکو7500اور25 ہزار،15نومبرکو100اور1500جبکہ 02 دسمبر کو40 ہزار ر اور16دسمبرکو200 روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہوگی۔

(جاری ہے)

100روپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلاانعام7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں2 لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات،200روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھی7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرا انعام میں 1250روپے کے 2394 انعامات،750روپے مالیت کے انعامی بانڈ کاپہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں9300روپے کے 1696،1500مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات،7500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑروپے کاایک، دوسرا 50لا کھ روپے کے تین جبکہ تیسرا انعام 93000 ہزار روپے کے 1696، 15ہزار مالیت کے بانڈزکاپہلاانعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرا ایک کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرا انعام 1لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات، 25ہزار روپے مالیت کے بانڈزکا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک ،دوسرا ڈیڑھ کروڑروپے کے تین ، تیسرے انعام میں 3لاکھ12ہزار روپے کے 1696 انعامات، 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ روپے کا ایک، دوسرا ڈھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں