بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس قیمت میں2ڈالر کے اضافہ کے باوجود مقام صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے سستا ہوگیا

بدھ 23 جنوری 2019 17:53

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس قیمت میں2ڈالر کے اضافہ کے باوجود مقام صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے سستا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1283ڈالرسے بڑھ کر1285ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں50روپی اوردس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی67200روپے سے گھٹ کر67150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57600روپے سے گھٹ کر57557روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں