انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:41

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر168.65روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.60روپے سے بڑھ کر169.70روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.10روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی تاہم برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرارر ہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں