پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں97ارب روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 7 دسمبر 2021 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کے اضافے سے 43800پوائنٹ پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں97ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 71.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43300،43400،43500،43600،43700اور43800پوائنٹس کی 6بالائی حدیں عبور کر نے میں کامیاب رہا ۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں572.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43280.77پوائنٹس سے بڑھ کر43853.49پوائنٹس ہو گیا اسی228.44پوائنٹس کے اضافے کے ایس ای30انڈیکس 16777.44پوائنٹس سے بڑھ کر17005.73پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29620.88پوائنٹس سے بڑھ کر30010.45پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں97ارب 55کروڑ63لاکھ 40ہزار56روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھر ب18ارب46کروڑ21لاکھ84ہزار389روپے سے بڑھ کر75کھرب16ارب 1کروڑ85لاکھ24ہزار445روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو8ارب روپے مالیت کی22کروڑ93لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ69لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،82میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ70لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ57لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ47لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ13لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں449.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر19949.99روپے ہو گئی اسی طرح291.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر9800.00روپے ہو گئی جبکہ اللہ وسایا کے حصص کی قیمت میں202.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2497.50روپے ہو گئی اسی طرح49.99روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2450.00روپے پرآ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں