پہلی ششماہی میں معاشی ترقی کی رفتار 5فیصدتک پہنچ گئی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:47

پہلی ششماہی میں معاشی ترقی کی رفتار 5فیصدتک پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اگلے چند ماہ مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں اومی کرون کی نئی لہر اور بیرونی مالی دبائو کو ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی میں معاشی شرح نمو 4.8 فیصد کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں اوسطا 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بتدریج معاشی بحالی کے باوجود معیشت کو اومی کرون وائرس کی نئی لہر میں تیزی، بڑھتی مہنگائی اور بیرونی مالی دباو جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12.3 فیصد رہی اور آنے والوں مہینوں میں بھی یہ ڈبل ڈیجیٹ میں رہنے کا خدشہ ہے، وجہ عالمی سطح کموڈیٹی پرائسز میں اضافہ ہے جس کا زور کچھ عرصے بعد ٹوٹنے کی آس ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ڈالر 17 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر ریٹ 160.75 روپے سے بڑھ کر 176.49 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ چھ ماہ میں ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا، حجم 15.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں