ایل پی جی کی قیمت میں49 روپے فی کلوتک کی ریکارڈ کمی

جمعہ 31 مارچ 2023 19:48

ایل پی جی کی قیمت میں49 روپے فی کلوتک کی ریکارڈ کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2023ء) ملک میںایل پی جی کی قیمت میں49روپے فی کلو تک کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے ۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت میں 49روپے فی کلو کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے ہو گئی جبکہ ایل پی جی229روپے فی کلو مقررکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے بعدگھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ اگرہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں