جامعہ کراچی کا ایس او پیز کے تحت لیاقت گرلز ہاسٹل کھولنے کا فیصلہ

پیر 21 ستمبر 2020 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جامعہ کراچی کے ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کو سندھ حکومت اورہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کو سندھ حکومت اور ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس اوپیز کے تحت کھولاجائے گا اور اس سلسلے میں ایک سہہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی کنوینر ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کی پروسٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعیدجبکہ ممبران میں بوائرز ہاسٹل کے پروسٹ ڈاکٹر آصف سلیم اور مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی شامل ہیں۔

ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں 33 فیصد طالبات کو جگہ دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔گرلز ہاسٹل میں رہائش کی خواہشمند طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی درخواستیں بمعہ متعلقہ دستاویزات 22 ستمبر2020 ء تک ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں جمع کرادیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں