آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی7سائینسدان 2فیصد ممتاز سائنسدانوں میں شامل

منگل 24 نومبر 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والی7جبکہ جامعہ کراچی کے دوسائینسدانوں سمیت کل 9 ماہرین کا نام بھی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہیں، اسی ادارے کے پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے نام7کروڑ80لاکھ سائینسدانوں کے ناموں میں پہلے ایک فیصد میں شامل ہیں۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس ناموں کی فہرست میں پروفیسر عطا الرحمن، پروفیسر اقبال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان، پروفیسر ڈاکٹر درخشاں جبین حلیم، پروفیسر ڈاکٹر وقارالدین احمد، پروفیسر ڈاکٹر بینا شاہین صدیقی، پروفیسر ڈاکٹرمحمد رضا شاہ جبکہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان، اور نجیب عالم خان کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان نے کہا ہے کہ7کروڑ80لاکھ سائینسدان دنیا بھر میں تحقیقی مقالے شائع کرتے ہیں ان میں سے صرف دوفیصد کے نام اُن کے شعبہ جات میں امپیکٹ کی بنیاد پر شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان سے صرف81 نام ہیں جبکہ بھارت سے 1494ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹین فورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی ٹیم نے پروفیسر جان بی اے لونیڈیس کی سربراہی میں یہ فہرست مرتب کی ہے جس میں مختلف علوم سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار ماہرین کے نام اُن کے ریسرچ پیپر اور سائیٹیشن کی بنیاد پر شامل کیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں