آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ

تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے ، سختی سے ہدایت

ہفتہ 24 جون 2017 19:08

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔یہ ہدایات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے جبکہ کڑی نگرانی و علاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام تر مجموعی امور کو بھی انتہائی مربوط اور موُثر بنائیں گے ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زونز کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 3664 مساجد،447عیدگاہوں/کھلے مقامات ،230 امام بارگاہوں/جماعت خانوں کی سیکیورٹی کے لیئے 9135 سے زائد پولیس افسران وجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ کے علاوہ ریپڈ ریپانس فورس کی چھ پلاٹونز جبکہ ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کی ریزرو پلاٹونز بطور اضافی نفری سیکیورٹی فرائض دے رہی ہیں۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ ، گشت اور دیگر ضروری سیکیورٹی اقدامات سے قیام امن کی مجموعی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے تمام تر امور کو یقینی بنایا جائے اورباالخصوص ڈیوٹی پوائنٹس کو کسی بھی صورت خالی نہ چھوژا جائے تاکہ عید کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جاسکے ۔ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں