رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی،

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں56فیصد اضافہ زیرتبصرہ مدت میں سرمایہ کاری کی مالیت 66کروڑ 19لاکھ ڈالر رہی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:04

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی تا ستمبر 2017کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23کروڑ 85لاکھ ڈالر زائد رہی،جولائی تا ستمبر 2017کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 66کروڑ 19لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 42کروڑ 34لاکھ ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 1.4فیصد کمی سے 53کروڑ 41لاکھ ڈالر رہی،غیرملکی نجی سرمایہ کاری 29.5فیصد اضافے سے 58کروڑ 37لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری 384فیصد کمی کے ساتھ منفی 7کروڑ 82لاکھ ڈالر رہی، اس عرصے کے دوران غیرملکی پبلک انوسٹمنٹ بھی 154فیصد کمی سے منفی 4کروڑ 96لاکھ ڈالر رہی، ستمبر 2017کے دوران 23کروڑ 23لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ،غیرملکی نجی سرمایہ کاری 17کروڑ 84لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 23کروڑ 23لاکھ ڈالر رہی جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 19کروڑ 18لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 20کروڑ 48لاکھ ڈالر رہی، ستمبر 2017کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 2کروڑ 75لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،غیرملکی پبلک انوسٹمنٹ میں ایک ڈالر کا بھی اضافہ نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں