ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی رہنما فیصل واڈا کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے تحریک انصاف کے متنازعہ رہنما فیصل واڈا کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک مذمتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کٹھ پتلی رہنما روز اوّل سے دوسروں کے کاندھوں پر چڑھ کر دیگر سیاسی شخصیات پر کیچڑ اچھالنے کے دھندے کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور ان تنازعات کے باعث اب ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی عزت نہیں رہی ہے لہٰذا انہوں نے ایک بار پھر خبروں میں آنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کرکے اشتعال انگیزی کی بیہودہ کوشش کی ہے جس کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موصوف کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ ان اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے انہیں ان ہی کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں