پی ایس ایل کے فائنل کو تاریخی ایونٹ بنانے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،جام خان شورو
نیشنل اسٹیڈیم کے اندورنی تمام انتظامات کو این ایل سی اور پی سی بی کی معاونت سے کم و بیش مکمل کرلیا گیا ہے ،وزیر بلدیات سندھ کا اجلا س سے خطاب
جمعہ 23 فروری 2018 16:00
(جاری ہے)
جبکہ شائقین کرکٹ کے لئے مزار قائد، الہ دین پارک اور پی اے ایف کے نزدیک سے شٹل سروس کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں شہری سہولیات کی فراہمی کی کمیٹی برائے فائنل پی ایس ایل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان،سیکرٹری بلدیات رمضان اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، جنرل ،مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طلحہ فاروقی، چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، ایم سی ایسٹ وسیم سومرو، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل نیاز سومرو، ، ڈی ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، این ایل سی کے کرنل شعیب ، ڈی سی ایسٹ افضال زیدی، ایس ایس پی ایسٹ کے علاوہ کے الیکٹرک، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر وزیر بلدیات کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر این ایل سی اور نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے گرائونڈ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں اب تک کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ سی اور صوبائی وزیر کو بتایا کہ ان کا یہ فیز 15 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر پی ایس ایل کے فائنل کے لئے بنائی جانے والی اس کمیٹی کا مقصد عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میگا ایوینٹ کو تاریخی ایوینٹ بنانے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جام خان شورو نے کہا کہ میچ سے قبل اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم کے باہر پانی، سیوریج، سڑکوں کی تیاری سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی اور شائقین کے لئے اسٹیڈیم تک رسائی اور وہاں سے واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ شٹل سروسز سمیت دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جام خان شورو نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر ہی ایک اور گرائونڈ بھی بنایا جارہا ہے، جس کا کام بھی کم و بیش مکمل ہوگیا ہے اور وہاں اب گھانس لگنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کراچی آمد، وہاں سے ہوٹل میں قیام اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے تمام راستوں کو خوبصورتی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ مزار قائد، الہ دین پارک اور پی اے ایف کے نزدیک سے شٹل سروس کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جس طرح کراچی میں حالیہ دو ایوینٹ جس میں برہانی برادری کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین اور اسماعیلی روحانی پیشوا آغا خان کی کراچی آمد کی طرح اس ایوینٹ کو بھی یادگار ایوینٹ بنایا جائے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ مئیر کراچی، ڈی ایم سیز، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، این ایل سی، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ ، کمشنر و ڈپٹی کمشنرز ، پولیس اور دیگر تمام ادارے اس میگا ایوینٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل باہمی رابطوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب سے میچ کے انعقاد تک ہر ہفتہ میں اس کمیٹی کے کم سے کم دو اجلاس منعقد ہوں گے، جس میں کی جانے والی تیاریوں پر مکمل بریفنگ لی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر جام خان شورو نے مئیر کراچی اور دیگر کے ہمراہ گرائونڈ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور بعد ازاں گرائونڈ کے باہر بنائے جانے والے نئے گرائونڈ، اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کا بھی دورہ کیا اور موقع پر ہی افسران کو ہدایات بھی جاری کی اور انہوں نے اس کی مکمل رپورٹ پیر تک طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ضرور رنگ لائے گا، مولاناعارف کمال
افواج پاکستان کے خلاف ایک لفط بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ، ایازمیمن موتیو الا
کردار کشی کرنے والے منہ کی کھائیں گے، درویش قریشی
سانحہ 9مئی، فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے قوم کے مجرم ہیں، لالا عبدالرحیم
پائیدار امن و سیاسی استحکام کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ، مولانا عبد الماجد
بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر تمام قیدیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں ختم کی جائیں، ہارون رشید
حسن ظن رکھنا اچھی عباد ت ہے، علامہ الیاس قادری
ایتھوپیئن کارگو سروسز پاکستان لانے، فلائٹ آپریشن وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں، جمال عبد اللہ
ایتھوپیا میں پاکستانی صنعتکاروں کو 10 سال کا ٹیکس ہالی ڈے دیا جائیگا، سفیر جمال بکر عبداللہ
کراچی، سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
ملزم نے مسجد میں وضو کرکے نماز ی کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا ،ویڈیو وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو